Site icon MASHRIQ URDU

پی ایس ایل رجسٹریشن اور فرنچائز تبدیلی کا معاملہ

مشرق اردو، پی ایس ایل

اسٹیو سمتھ اور کین ویلیمسن کا پی ایس ایل 10 میں حصہ نہ لینے کا امکان، دونوں کھلاڑی ذاتی و نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل نہیں کھیلنا چاہتے، ذرائعکے مطابق پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد یہ صورتحال سامنے آئی، پی سی بی آج مزید تین غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریگا، جب کہ ڈیوڈ وارنر، ڈیرل مچل، ٹم ساوتھی، جیسن ہولڈر، ایلکس ہیلز، عثمان خواجہ سمی دیگر نامور کرکٹرز رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

سارک اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے اسنوکر ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز سے راہیں جدا کر لیں۔ سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ وقت ختم ہوگیا ہے، فرنچائز اور ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بڑا شاندار رہا۔  شعیب ملک نے کہا کہ دو سیریز میں مینجمنٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا، تمام کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات ہیں، اب میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔ پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے

Exit mobile version