Site icon MASHRIQ URDU

پی آئی اے کالندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کااعلان

پی آئی اے کی نجکاری

پی آئی اےپی آئی اے نے اسلام آباد سے لندن کیلئے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ لندن کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہوگی۔قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی لندن کیلئے پرواز 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جا رہی ہے، لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اکتوبر 2025 میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کرنے کا افتتاح کیا تھا جس کے بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچی تھی۔

Exit mobile version