
پیرس ایئر شو: جدید ترین ایئر ٹیکسی متعارف
پیرس ایئر شو 2025ء میں چین نے جدید فضائی سواری 2 مسافروں کو بغیر پائلٹ کے 3 گھنٹے تک پرواز کی سہولت فراہم کرنے والی ٹیلسی متعارگ کرا دی۔
ایئر ٹیکسی روایتی ہوائی جہازوں کے برعکس کسی رن وے کے بغیر اُڑان بھرنے اور اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس خصوصیت کی بدولت یہ شہری علاقوں میں استعمال کے لیے نہایت موزوں ہے جہاں جگہ کی کمی ہے۔
یہ ٹیکسی مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی ہے اور کسی روایتی ایندھن کی محتاج نہیں۔ خراب موسم میں بھی پرواز کی صلاحیت، کم شور اور زیرو کاربن اخراج جیسے عوامل نے اسے ماحولیاتی طور پر شہروں کےلیے پُرکشش انتخاب بنا دیا ہے۔
پیرس ایئر شو
ایئر ٹیکسی میں انتہائی جدید نیویگیشن سسٹم نصب ہے جو خودکار راستہ طے کرنے، رکاوٹوں سے بچاؤ اور درست لینڈنگ کو یقینی بناتا ہے۔ 600 کلو گرام وزن اٹھانے کی صلاحیت بھی اسے نمایاں بناتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 3 گھنٹے کی خودکار پرواز کی صلاحیت رکھنے والی پہلی شہری ڈرون ٹیکسی ہے جو شارٹ ہال فلائٹس کی دنیا کو نئی سمت دے سکتی ہے۔