Site icon MASHRIQ URDU

پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا بیٹنگ کا فیصلہ

ausvind1741078312 0 600x450 1

پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیواسمتھ نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں 3 میچز کھیلے ہیں۔ ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔ چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ۔ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں اپنا کوئی بھی میچ نہیں ہارا ہے۔ بھارت اپنے تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل تک پہنچی ہے، گروپ مرحلے میں اس کے 2 میچ بارش کی نذر ہوئے تھے۔ چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔

چیمپیئن ٹرافی: آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

Exit mobile version