Site icon MASHRIQ URDU

پھولنگر: فلاحی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

WhatsApp Image 2025 02 20 at 11.15.54 AM

پھولنگر:(صابر رانا) فلاحی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ مہنگائی کے دور میں مستحق مریضوں کو فری علاج معالجے کے لیے پھول نگر کی فلاحی تنظیم کا احسن اقدام، نمل میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تھیلیسیمیا ،گائنی آئیز اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق پھول نگر کی فلاحی تنظیم حمیدہ فلاحی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمل میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد پھول نگر بائی پاس نزد چناب مل ہوا ،جس میں تاجر برادری ،سماجی اورصحافی برادری کے علاؤہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب میں مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری رانا اشفاق، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن تنظیم کے مدیر امیر حمزہ اور دیگر علماء نے حاضرین سے خطاب کیا،اور میڈیکل کمپلیکس کی اہمیت کو اجاگر کیا،شرکاء کا کہنا ہے کہ اس نمل میڈیکل کمپلیکس میں مستحق مریضوں کا فری علاج کیا جائے گا ،جس میں گائنی آئیز ،تھیلیسیمیا،ڈائیلسزاور دیگر امراض کا فری علاج ہوگا،حاضرین نے نمل میڈیکل کمپلیکس کے منصوبے کی تکمیل کے لئے دل کھول کر 30 لاکھ سے زائد نقدی رقم اور عطیہ دیئے،نمل میڈیکل کمپلیکس کی ایک ایکڑ جگہ وقف کرنے مرزا اورنگزیب نے ایک لاکھ روپے نقدی اور منصوبہ کی تکمیل تک اینٹ دینے کا وعدہ بھی کیا، نمل میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم ضلع قصور رانا اشفاق اور مولانا امیر حمزہ نے اپنے دست مبارک سے رکھا ,تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئی،حاضرین کو کھانے سے تواضع بھی کی گئی،

مسعود ہسپتال اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایوان عدل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Exit mobile version