Site icon MASHRIQ URDU

پھولنگر، جعلی میٹر ریڈرز بجلی چوری کرانے ملوث

لیسکو:بلوں کی اقساط پر 30 جون تک پابندی

پھولنگر، جعلی میٹر ریڈرز بجلی چوری کرانے ملوث، عوام چوری کے باعث بھاری بل ادا کرنے پو مجبور ہوگئے، میٹر ریڈرز نے اپنی جگہ پرائیویٹ بندوں کو لوگوں کے بجلی میٹر کی ریڈنگ لینے کی ذمہ سونپ رکھی ہے، جنہوں نے ہزاروں روپے رشوت کے عوض اکثر گھروں کو بجلی چوری کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جب کہ اصل میٹر ریڈر گھر بیٹھے اپنا حصہ وصول کرتا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے بجلی چوری روکنے کے لئے جاری مہم کو میٹر ریڈرز نے ٹاوٹ رکھ کر ناکام بنا دیا اور اپنے ٹاوٹس کے ذریعے گھر بیٹھ کر ہی اپنے علاقہ کی ریڈنگ کے ساتھ ساتھ ہزاروں روپے کی منتھلی وصول کرنا شروع کر رکھی ہے، بعض ذرائع سے معلوم ہوا ھے کہ یہ ٹاوٹ تین چار میٹر ریڈرز نے مل کر رکھا ہوا ہے جس کو تین چار علاقوں سے اکٹھی کی جانے والی منتھلی سے جو لاکھوں روپے بنتا ہے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پھولنگر: نشہ اور جوا سے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر

Exit mobile version