Site icon MASHRIQ URDU

پولیس کی کارروائی، 6 خواتین اور منشیات فروش سمیت 13 ملزمان گرفتار

2391325 12580643

ملزمان کو گلبرگ کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں منشیات فروش گلفام بھی شامل ہے، جسے فالکن کمپلیکس سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں اطہر، اویس، رومان، مبشر، سدرہ، سعدیہ، انمول، شگفتہ، کرن، نعیم، صدف اور فیاض شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے اس کارروائی کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ شہر میں جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔

Exit mobile version