Site icon MASHRIQ URDU

پولیتھین بیگز: پابندی پر سختی کا فیصلہ

news 1581073222 3510

مشرق اردو، پولیتھین بیگز

وفاقی حکومت نے پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے کے مطابق پولیتھین بیگز پر پابندی کے اقدام پر عمل درآمد تیز کیا جائے، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019ء میں اسلام آباد میں پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کیلئےبڑا اعلان

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پولیتھین بیگز کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی، پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003ء کے تحت لگائی گئی۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی سے متعلق ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں۔

Exit mobile version