پنجاب یونیورسٹی:افطاری میں روکاٹ، طلبہ پر تشدد کا واقعہ
لاہور: ترجمان اسلامی جمیعت طلبہ کے مطابق سالانہ گرینڈ افطار ڈنر جامعہ کی جانب سے غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کرنا انتظامیہ کا افسوسناک اقدام ہے۔ کہا کہ آج گیٹ نمبر 4 پر افطار ڈنر کا سامان حسبِ معمول روکا گیا۔ اور طلبہ کو پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ ہر سال افطار ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں۔ جس کا مقصد بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ اس سال یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر جمہوری رویہ اختیار کرتے ہوئے طلبہ کو ہراساں کیا اور افطار کے انتظامات میں رکاوٹ ڈالی۔ پولیس اور گارڈز نے نہ صرف سامان ضبط کرنے کی کوشش کی بلکہ پُرامن طلبہ پر تشدد بھی کیا۔ یونیورسٹی کے دروازے بند کر دیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ اسلامی جمیعت طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔