Site icon MASHRIQ URDU

پنجاب: چینی اور چکن بغیر دستیابی والے سہولت بازار ختم

ramzan bazar

پنجاب: چینی اور چکن بغیر دستیابی والے سہولت بازار ختم

 سہولت بازار ختم ہونے کے باعث عوام سستی چینی اور چکن ملنے کے خواب سے محروم ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں صرف ایک بار ہی سستی چینی ملی ہے۔ 2 دن سے چینی لینے آرہے ہیں چینی موجود ہی نہیں ہے۔ سہولت بازار میں چکن کا ریٹ تو 595 روپے کلو ہے لیکن چکن غائب ہے۔

اس حوالے سے سہولت بازار انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سہولت بازار 27 رمضان کو ہی ختم کر دیا گیا تھا۔ 130 روپے کلو ملنے والی چینی بھی سہولت بازار کے ساتھ ہی ختم ہو گئی۔ اب ماڈل بازار میں 160روپے کلو چینی کا اسٹاک موجود ہے۔ چکن کا گوشت ابھی پہنچا نہیں۔ جب آئے گا تو آج کا ریٹ پتا چلے گا۔

رمضان پیکیج: کارڈ دکھاو سستی چینی پاؤ

Exit mobile version