پنجاب پریزنز فاونڈیشن کے زریعے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کا عمل جاری ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کی جانب سے ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں تقریباً 37 لاکھ ، 27 ہزار ، 08 سو روپے مالیت کے چیک تقسیم ،پنجاب پریزنز فاونڈیشن کے ذریعے بچوں کی تعلیم کیلئے سکالرشپ کی مد میں 117 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال اور ڈائریکٹر پنجاب پریزنز فاونڈیشن محمد کاشف رانا بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ
اس سے قبل بھی پنجاب پریزنز فاونڈیشن کے ذریعے 1132 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں شادی گرانٹ ، فوتیدگی گرانٹ اور بچوں کی تعلیم کیلئے سکالرشپ کی مد میں تقریباً 12 کروڑ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔مزید برآں پنجاب پریزنز فاونڈیشن کی آئندہ میٹنگ میں 119 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کو گرانٹ دینے کے حوالے سے کیسز کو زیر غور لایا جائے گا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب ، پنجاب پریزنز فاونڈیشن کے ذریعے حاضر سروس ملازمین کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین اور انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے بھی شب و روز کوشاں ہے۔چیکس کے حصول پر ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
ؒٓ