Site icon MASHRIQ URDU

پنجاب: خشک سالی کا الرٹ جاری

پنجاب: خشک سالی کا الرٹ جاری

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی پر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔  محکمۂ موسمیات کے مطابق موسمِ سرما میں 38 فیصد بارشیں کم ہوئیں۔ جس سے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کی کمی سے ربیع سیزن کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ چاول کی پیداوار متاثر ہونے سے کسانوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ کسانوں کو ممکنہ آبی قلت کے خدشے سے متعلق پیشگی آگاہ کیا جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ تھل اور چولستان میں پانی کی متوقع کمی کے پیشِ نظر انتظامیہ الرٹ رہے۔ احتیاطی تدابیر سے فصلوں کو ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

62 فیصد کم بارشیں ہوئیں، خشک سالی کا خدشہ

Exit mobile version