پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی
ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کو پانی کی فراہمی 23 ہزار 800 کیوسک بڑھا کر 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے۔ سندھ کو پانی کی فراہمی 10 ہزار کیوسک بڑھا کر 45 ہزار کیوسک کر دی ہے۔ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 کیوسک جبکہ کے پی کو 1900 کیوسک ہے۔ خریف کے لیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا ہے۔