Site icon MASHRIQ URDU

پنجاب:گرمی کی شدت، ہیٹ ویو الرٹ جاری

گرمی کی شدید لہر:

پنجاب:گرمی کی شدت، ہیٹ ویو الرٹ جاری

26 اپریل سے 01 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمۂ متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر الرٹ رہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے  محکمۂ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ حکّام کا کہنا ہے کہ اربن سینٹرز، پبلک پارکس، کمیونٹی ہالز، یونین کونسل دفاتر اور دیگر لوکل گورنمنٹ بلڈنگز میں عارضی اور مستقل کولنگ شیلٹرز کا انتظام کیا جائے۔ مارکیٹس، بس سٹاپ، مذہبی عبادت گاہوں پر ہائیڈریشن پوائنٹس اور پانی کی دستیابی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

پنجاب: خشک سالی کا الرٹ جاری

Exit mobile version