Site icon MASHRIQ URDU

پرویز الہٰی فردِ جرم، عائد عدالت طلبی 

4543618

مشرق اردو، پرویز الٰہی

پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے عدالت نے طلب کرلیا، احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 7 جنوری کو طلب کر لیا ہے، عدالت کو ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تاریخ پر تمام ملزم حاضر ہوتے تو عدالت فردِ جرم عائد کرتی، عدالت محسوس کرتی ہے کہ حاضر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے۔

منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی اہلیہ طلب

عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت کسی قسم کی مزید تاخیر نہیں کرتی، گزشتہ سماعت پر محمد خان بھٹی طبی بنیادوں پر پیش نہیں ہوئے تھے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک پیشی کے لیے استنثیٰ کی درخواست کو منظور کیا ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

Exit mobile version