Site icon MASHRIQ URDU

پرائیویٹ سوسائٹی کے ورکرز کا رہائشیوں پر بہیمانہ تشدد

1

پرائیویٹ سوسائٹی کے ورکرز کا رہائشیوں پر بہیمانہ تشدد

حادثہ اس وقت پیش آیا جب وفاقی وزیر کی اسلام آباد میں واقعہ ہاوسنگ سکیم کی جانب سے 1 لاکھ فی مرلہ اضافی چارجز مانگنے پر خریداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہاوسنگ سکیم کی جانب سے ممبران پر فی مرلہ 1 لاکھ روپے ڈیویلپمنٹ کی مد مانگے گئے، جس پر خریداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ دفتر میں موجود سیکیورٹی عملے سے تلخ کلامی پر ورکرز کی جانب سے خواتین سمیت کچھ ممبران پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ ممبران کا کہنا ہے کہ یہ ہم پر ظلم ہے سوسائٹی پہلے ہی بجلی کے بلوں کی مد میں فی یونٹ 70 روپے کا دے رہی ہے اس پر ایک دم فی مرلہ 1 لاکھ روپے اضافی چارجز مانگنا ناانصافی ہے۔ احتجاجی ممبران کا کہنا ہے کہ پولیس کو کال کرنے پر بھی کوئی مدد کو نہیں پہنچا۔ یاد رہے سوسائٹی کا ایک فیز ملتان روڈ پر بھی واقع ہے۔

لاہور:پولیس کے ہاتھ تاجر کا اغواء اور تشدد

 

Exit mobile version