Site icon MASHRIQ URDU

پتنگ باز 50 ہزار، دوسری مرتبہ 1 لاکھ جرمانہ

پتنگ بازی

پتنگ باز 50 ہزار، دوسری مرتبہ 1 لاکھ جرمانہ، محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ ترجمان محکمۂ داخلہ نے کہا ہے کہ صوبے میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں پتنگ اڑانا ناقابلِ ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر کم از کم 3 سے7 سال تک قید کی سزا ہو گی جب کہ پتنگ کی تیاری اور فروخت پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔ ترجمان کے مطابق پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تیز دھار مانجھے سمیت تمام دھاگوں پر ہو گا جبکہ پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹرز کو 5 سے7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے، اس کے علاوہ پتنگ اڑانے میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار جرمانہ اور دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

پنجاب: پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب اسمبلی نے پتنگ اڑانے کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024ء منظور کیا تھا۔

Exit mobile version