Site icon MASHRIQ URDU

پاک فوج: LOC پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

1465879 6897433 z updates

پاک فوج: LOC پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر کو ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے مار گرایا گیا۔ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی تھی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

سرحد پار کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار

Exit mobile version