پاک بھارت سرحدوں پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے،امریکی میڈیا
امریکی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے پر بعد سامنے آنے والی کشیدگی کے بعد سے سرحدوں پر غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔ امریکی میڈیا نے پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی نے ڈیٹرینس پھر سے قائم کردیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کا خیال ہے کہ تعلقات کا اصول ہمیشہ کےلیے تبدیل کردیا گیا ہے۔