پاک بھارت جنگ2025ء:شہدا اور زخمیوں کا امدادی پیکج
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق شہدا اور زخمی شہریوں کے لیے امدادی پیکج کی منظوری وزیر اعظم نے دی۔ جس کے بعد 34 کروڑ 30 لاکھ روپے ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں۔ فنڈز کو 3 کیٹیگریز شہدا، شدید زخمی اور معمولی زخمی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شہید شہریوں کے ورثا کو ایک کروڑ روپے امداد دی جائے گی جبکہ شدید زخمی شہریوں کو 20 لاکھ اور معمولی زخمی کو 10 لاکھ امداد ملے گی۔