Site icon MASHRIQ URDU

پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی

بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح

پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھیپاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہوسکتی تھی، دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں ان خیالات کا اظہار نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ہیں، درجہ حرارت میں اضافے اور سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کا منظر نامہ بھی بہت پیچیدہ ہے، پاکستان تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اورسفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا، اسرائیل نے فلسطین وغزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا، دیرینہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے، جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، مشترکہ خوشحالی کے لئے علاقائی روابط اہم ہیں۔

Exit mobile version