Site icon MASHRIQ URDU

پاک بھارت بات چیت کا پہلا دور مکمل 

261441002e7c221

پاک بھارت بات چیت کا پہلا دور مکمل

امریکہ کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشتگردی کے ایجنڈے پر ہوں گے۔ مذاکرات کے دوران بھارت سے کشمیر، دہشت گردی اور پانی سے متعلق بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی گزشتہ 20 یا 30 سال سے ہو رہی ہے۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے لیے یہ سنہری موقع ہے۔ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات کرکے ایک اور پیشرفت کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کشمیر کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کتنی بڑی ستم ظریفی ہے کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ شکار ملک پر دہشت گردی کا الزام لگا کر حملہ کیا جائے۔

پاکستان مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اُجاگر کرنے میں کامیاب، عمر عبداللّٰہ

Exit mobile version