پاک افواج کے 2 زخمی جوان شہید، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے، پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 78 جوان ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے۔ شہداء کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بےمثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ زخمی ہونے والے تمام جوانوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ شہداء کی قربانی قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ فخر بنے گی۔
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا