پاک افغانستان مذاکرات، کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: حافظ نعیم
کراچی میں پریس کانفرنس کرتےکہا کہ افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔ افغانستان یقینی بنائے کہ اس کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ وہاں تیزی سے بے امنی بڑھ رہی یے، کے پی اس لیے جل رہا ہے کیونکہ ہماری اپنی پالیسی نہیں۔ بلوچوں کے تحفظات کو دور کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ کم کیے جائیں۔ چھوٹی صنعتوں کو ترقی دی جائے۔