Site icon MASHRIQ URDU

پاکستان کیخلاف راج ناتھ کا بیان، کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ

راج ناتھ

پاکستان کیخلاف راج ناتھ کا بیان، کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہپاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماﺅں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے راج ناتھ بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔

Exit mobile version