Site icon MASHRIQ URDU

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل

یوم تکبیر

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل

فیروزوالہ (عمر شہزاد سے ) پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہو گئے. ملک بھر کی طرح فیروزوالہ میں بھی 28 مئی یوم تکبیر کو پورے جوش و جذبے سے منایا گیا. 28 مئی 1998 دن تین بج کر 16 منٹ پر بلوچستان کے ضلع چاغی کے پہاڑ نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھے. اس وقت پاکستان نے چھ ایٹمی کامیاب دھماکے کر کے ہمسایہ اور دشمن ملک کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔ پاکستان پہلی اسلامی اور پوری دنیا کی ساتویں بڑی ایٹمی طاقت بن چکا تھا۔ نعرہ تکبیر کی نسبت سے اس دن کو حکومت وقت نے یوم تکبیر کا نام دیا جو کہ ہر سال 28 مئی کو ملک بھر میں پورے جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل

پاکستان کا دفاع مضبوط کرنے میں جنہوں نے اہم کردار ادا کیا ان میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا اہم کردار ہے۔ ان کے لیے ڈھیر ساری دعائیں کی جاتی ہیں۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا عدیل خان اور سی ای او ملک محمد شبیر نے کی۔ ریلی میں تاجر برادری اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ہمسائے اور دشمن ملک کو پیغام دیا کہ پاکستان کو میلی انکھ سے دیکھنے والوں کی انکھیں نکال کر ہتھیلی پر رکھ دیں گے۔

یوم تکبیر:ایٹمی دھماکوں کی آج ستائسویں سالگرہ

Exit mobile version