Site icon MASHRIQ URDU

پاکستان نے ایک رافیل تباہ کیا، فرانس کی تصدیق

1468693 358856 wrr updates

پاکستان نے ایک رافیل تباہ کیا، فرانس کی تصدیق۔ امریکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔ امریکی ٹی وی سی این این سے بات کرتے ہوئے ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل طیارہ پاکستانی کارروائی میں تباہ ہوا ہے جو کہ جنگ میں اس طیارے کے تباہ ہونے کا پہلا واقعہ ہوگا۔ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دریں اثنا رافیل طیارہ بنانے والی کمپنی نے سی این این کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا

Exit mobile version