Site icon MASHRIQ URDU

پاکستان میں آئین پر عمل نہیں ہو رہا: عمر ایوب

pti leader omar ayub khan

عمر ایوب

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانےآیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔ پاکستان میں آئین پر عمل نہیں ہو رہا. انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں. اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا اور ان کو کہا کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام فائنل کیے جائیں۔ اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان سے رہنماؤں کی ملاقاتیں کروائیں گے۔

حکومت اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے: عمر ایوب

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ معیشت تباہ اور بلوچستان کی حالت خراب ہے۔  یہ کہتے ہیں کہ وہ فیصلے کرنے والے ہیں۔ فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔

Exit mobile version