پاکستان سپر لیگ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ 8 میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں، نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق میچز ملتوی کرنے کافیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی رائے میں موجودہ حالات میں تمام توجہ پاک فوج کی کوششوں پر ہونی چاہیے۔