پاکستان زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.6 ریکارڈ
زلزلے کا مرکز بغلان، افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔ شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، چترال، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی، لوئر دیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔