مشرق اردو: تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئیں، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی جم کر پریکٹس کی۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ یہاں کی کنڈیشن فاسٹ بولرز اور بیٹرز کیلئے سازگار ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔