پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا، ڈونلڈ ٹرمپ
دوحہ میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے جنگ کی بجائے تجارت کریں۔ تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو اپنی پروڈکٹ بھارت میں بنوانے سے باز رہنے کا کہتے ہوئے کہا کہ ایپل کے سی ای او ٹم کُک بھارت کی بجائے اپنی پروڈکٹس امریکہ میں بنائیں۔ امریکہ کو بھارت میں پروڈکشن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر غزہ کو تحویل میں لینے کا بھی اشارہ دیا اور کہا کہ غزہ کو فریڈم زون بنائیں اور اس میں امریکہ کو شامل ہونے دیں۔ اُن کے پاس غزہ کے لیے بہت اچھے منصوبے ہیں۔