پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار بھارت میں ناپسندیدہ قرار
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق اہلکار پر سفارتی عہدے سے متصادم سرگرمیوں کا الزام ہے۔ پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے ڈی مارش بھی دیا گیا۔