Site icon MASHRIQ URDU

پاکستانی سمیت80کمپنیاں امریکی بلیک لسٹ میں شامل

روس نے امریکا کو خبردار

پاکستانی سمیت80کمپنیاں امریکی بلیک لسٹ میں شامل

بلیک لسٹ میں شامل کمپنیوں میں 50 سے زائد چینی کمپنیاں بھی ہیں۔ امریکی پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور ایران کی 4، 4 کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی زدہ چین کی معروف کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروس فراہم کرنے والی کمپنی انسپر گروپ کی 6 ذیلی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ انسپر گروپ کی کمپنیوں کے علاوہ بھی دیگر چینی اداروں کو برآمداتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ امریکی محکمۂ تجارت کے مطابق انسپر گروپ کی یہ کمپنیاں چینی فوج کے لیے سُپر کمپیوٹرز کی تیاری میں معاونت فراہم کر رہی تھیں۔ انسپر گروپ کو پہلے ہی 2023ء میں اس فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ پابندیوں کا مقصد چین کی ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ، کوانٹم ٹیکنالوجیز، جدید مصنوعی ذہانت، ہائپرسونک ہتھیاروں کے پروگرام کی ترقی کو روکنا ہے۔

ٹرمپ:پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندی، تجاویز

Exit mobile version