پاکستان،ویسٹ انڈیز،امریکا میں تین T-20 ہونگے
پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی اگست میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔ وائٹ بال سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز بروورڈ کاؤنٹی فلوریڈا میں ہوں گے۔
میچز 31 جولائی 2 اور 3 اگست کو ہوں گے جبکہ تین ون ڈے میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے۔ ون ڈے میچز 8 ، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔