Site icon MASHRIQ URDU

پالیسی عمران خان کی چلے گی: سہیل آفریدی

نئی کابینہ

پالیسیپالیسی عمران خان کی چلے گی: سہیل آفریدی

چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہوا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں، لیکن آج ثابت ہوا کہ میں عوام کو قبول ہوں۔ پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں تمام فیصلے عمران خان کے وژن کے مطابق ہوں گے، ہمیں اعتماد میں لیے بغیر بند کمروں کے فیصلے نہیں مانیں گے۔ مجھے ان قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، اپنے عوام سے پوچھتا ہوں کہ قبول ہوں یا نہیں، آج چارسدہ میں ثابت ہوا کہ میں قبول ہوں۔ کہا کہ میرے خلاف پاکستان بھر میں پروپیگنڈا کیا گیا، مجھے دہشت گرد بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، کہا گیا کہ نااہل، ناتجربہ کار، بچہ ہوں، ڈیلیور نہیں کر سکتا۔

میں نے عوام کی عدالت میں جانے اور اپنا مقدمہ ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا، مجھے کہا گیا کہ چارسدہ، خیبر، کرک نہ جاؤ، جان کو خطرہ ہے، مارے جاؤ گے۔ مایوس نہ ہوں، ملک میں حقیقی آزادی آئین و قانون کی بالادستی لائیں گے، ملک اور قوم پر ظلم و جبر کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی صرف اور صرف عمران ہی کی چلے گی۔

پی ٹی آئی اراکین: سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کا حلف

Exit mobile version