
ابوظبی: ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 94 رنز سے ہرا دیا۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ اوپنر صدیق اللّٰہ اٹل 73 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ عظمت اللّٰہ عمر زئی
نے صرف 21 گیندوں پر 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ محمد نبی نے بھی 33 رنز کا اضافہ کیا۔
ہانگ کانگ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 94 رنز بنا سکی۔ ان کے بیٹرز میں بابر حیات 39 اور یاصم مرتضیٰ 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور گلبدین نائب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان، عظمت اللّٰہ عمر ز اور نور احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آل راؤنڈر پرفارمنس دکھانے پر عظمت اللّٰہ عمر زئی کو "پلیئر آف دی میچ” قرار دیا گیا۔
ٹی20 ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ 28 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔