
ٹیرف تبدیلی یا سوئی ناردرن کمپنی کی لوٹ مار

(رپورٹ: محمد صابر پھول نگر)
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی لوٹ کا سلسلہ بند نہ ہو سکا۔
مہینہ بچت کے ساتھ گیس استعمال کرنے اور چند یونٹس کے ہی استعمال پر ہزاروں روپے بل دیکھ کر صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
عوام نے محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ھے کہ اگر ٹیرف تبدیل کیا ھے تو پھر وہی گیس دو جس کی قیمت وصول کی جا رہی ھے ورنہ ہمارے کنکشن منقطع کر دئے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر پانی بجلی، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے ۔
تفصیلات کے مطابق کئی سالوں سے نئے گیس کنکشن کی بندش کے بعد اچانک سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اعلان کیا کہ کئی سال پہلے کی دی ہوئی نئے کنکشن کی درخواستیں کینسل کر دیں ہیں اب نیا کنکشن ٹیرف تبدیل کرکے RLNG کے نام پر آیا ھے جو ارجنٹ لگ رہا ھے۔
جس نے لگوانا ھے 46500 روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جمع کرواؤ وہ ارجنٹ لگ جائے گا پھول نگر کے کئی غریب صارفین نے قرضہ اٹھا کر ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا کر یہ کنکشن لگوا لیا لیکن پہلے مہینہ کا بل دیکھتے ہی ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے ایک تو پہلے بجلی کے بلوں کے ستائے ہوئے تھے اوپر سے RLNG ٹیرف تبدیلی کے نام پر ہزاروں روپے کا گیس کا بل دیکھ کر ان کے رھے سہے حوصلے بھی ٹوٹ گئے۔
وہی گیس وہی کنکشن اور بل مختلف یہ کہاں کا انصاف ھے کیا ملک میں کوئی بھی نہیں رہ گیا جو ان سے یہ پوچھے کہ بھائی اگر RLNG ٹیرف تبدیل کیا ھے تو پھر صارفین کو وہ گیس دو جس کی قیمت وصول کر رھے ہو ورنہ یہ ٹیرف تبدیلی کے نام پر جاری لوٹ مار فوری بند کرو اور سوئی گیس کے ریٹس لگا کر گیس بل جاری کرو اگر حکام بالا نے نوٹس نہ لیا تو پھر عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائے گی اور ساری ذمہ داری کرپٹ افسران اور محکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ہو گی ۔
پاکستان کا یوم آزادی اگست نہیں مارچ 1956؟ تاریخ کا بھولا باب
