Site icon MASHRIQ URDU

ٹڈاپ کیس یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزمان بری

پانی پر جنگ

ٹڈاپ کیس یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزمان بری.

 ٹڈاپ کرپشن کیس کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ آپ کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، آپ کو با عزت کیا جاتا ہے، آپ کے خلاف گواہی دینے والے اب خود ملزم بن گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ٹڈاپ کیس میں وعدہ معاف گواہ آج ملزم ہے اور ملک سے فرار ہے۔ مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں۔ جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کل کچھ ارکان کہہ رہے تھے کہ چیئرمین سینیٹ سیر سپاٹے کرتے ہیں۔ ایوان میں نہیں آتے، سینیٹ کا رکن پہلی بار نہیں بنا، کئی سال قومی اسمبلی اور سینیٹ میں رہا ہوں۔ اگر کوئی رکنِ سینیٹ جیل میں ہے تو رول کے مطابق میں پروڈکشن آرڈر جاری کر سکتا ہوں۔

کل ایک اور ممبر کو بھی اٹھایا گیا ہے، حکومت سے کہتا ہوں کہ دونوں ارکان کو پروڈیوس کریں۔ اگر نہ کیا تو پروڈکشن آرڈر جاری کروں گا۔

ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا: شبلی فراز

Exit mobile version