Site icon MASHRIQ URDU

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سزا و جرمانہ بڑھانے پر غور

l 157228 101643 updates

مشرق اردو

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سزا و جرمانہ بڑھانے پر غور

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے بھاری جرمانے کی تجویز ہے۔ فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز بھی ہے جو خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرے گا۔

کراچی: نئے ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ

اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام نئے ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ کورس لازمی کرنے کی ترمیم کی بھی تجویز ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت 6 ماہ سے کم کر کے 1 ماہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام کمرشل گاڑیوں میں ٹریکنگ اور سیفٹی ڈیوائسز کی تنصیب کی بھی تجویز ہے۔ صوبے میں چلنے والی تمام کمرشل گاڑیوں میں ڈیش کیم اور کیبن کیمرا لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ اجلاس میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو میں اصلاحات کے لیے چیف سیکریٹری نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے۔

 

Exit mobile version