Site icon MASHRIQ URDU

ٹرمپ کی دھمکی پر ایران نے میزائل تیار کرلیے

108506424 mediaitem108502435.jpg

ٹرمپ کی دھمکی پر ایران نے میزائل تیار کرلیے

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تو اس پر بمباری کی جائے گی۔ امریکی صدر کی اس دھمکی کے کچھ ہی گھنٹے بعد ایران کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی دھمکی کا جواب ایران نے میزائل تیار کر کے دیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی نے ایسے میزائل تیار کرلیے ہیں جو دنیا بھر میں امریکا سے منسلک پوزیشنوں کو نشانہ بنانے کی آپریشنل صلاحیت رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان میزائلوں کی اچھی خاصی تعداد ملک بھر میں زیرِ زمین بکھری ہوئی تنصیبات میں موجود ہے۔ یہ فضائی حملوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کی رات ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر وہ معاہدہ نہیں کرتے تو بمباری ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے ’ثانوی اقتصادی پابندیاں‘ لگانے کی بھی دھمکی دی تھی۔ علاوہ ازیں گزشتہ دنوں امریکی صدر کی جانب سے ایران کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ کا خط مل گیا

Exit mobile version