ٹرمپ کی بھارت اور روس پر تنقید
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے بھارت اور روس پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھارت کے ساتھ تجارت بہت کم ہے، کیونکہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ اسی طرح روس اور امریکہ کے درمیان لگ بھگ کوئی تجارت نہیں ہوتی، تو اسے یوں ہی رہنے دیں۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر سابق روسی صدر میدویدیف کو ناکام صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی خود کو روس کا صدر ہی سمجھتے ہیں، ان سے کہیں کہ وہ اپنے لفظوں پر غور کیا کریں، وہ بہت خطرناک حدود میں داخل ہو رہے ہیں۔