ٹرمپ کا غزہ پر بیان، دفترِ خارجہ کا ردِعمل
اسلام آباد بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا فلسطینیوں کے کاز کے لیے پاکستان نے ہمیشہ حمایت کی، پاکستان کی فلسطین سے متعلق پوزیشن واضح ہے۔
ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، پاکستان اسرائیل کی طرف سے غزہ میں مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کا جنگی جرائم پر محاسبہ کرے۔ غزہ کے عوام کی منتقلی کی بات غیر منصفانہ، تکلیف دہ اور تشویش ناک ہے۔ ہم فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔ جو فلسطینی چاہتے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا کا دورۂ دفترِ خارجہ کے ذریعے طے نہیں ہوا۔ ان کے دورے پر ان کے پارٹی ترجمان تبصرہ کر سکتے ہیں۔