Site icon MASHRIQ URDU

ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان

Annotation 2025 05 14 104942

ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد سخت اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ پابندیاں گزشتہ برس اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے نافذ تھیں۔  انہوں نے یہ بیان ریاض میں سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ شام نے کئی برسوں تک جنگ، قتل و غارت اور تباہی دیکھی ہے۔ اب وقت ہے کہ ہم ان کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی کی طرف قدم بڑھائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ پابندیاں ایک وقت میں ضروری تھیں۔ مگر اب شام کو دنیا کے سامنے کچھ خاص دکھانے کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت ملک کو استحکام اور امن کی طرف لے جائے گی۔ اس اعلان کے بعد شام کے شہر حمص اور لطاکیہ سمیت کئی شہروں میں جشن منایا گیا، شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ سعودی اور شامی جھنڈے لہراتے رہے، نعرے بازی کی گئی، آسمان پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔

سعودی عرب جلد اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کا معاہدہ کرے گا، ٹرمپ

Exit mobile version