Site icon MASHRIQ URDU

ٹرمپ نے ایران پابندی عائد کردی 

حماس سے نمٹنا پڑے گا

ٹرمپ نے ایران پابندی عائد کردی ۔

میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔

پہلے سے پابندیوں کا شکار کمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرموں پر پابندیاں لگائی ہیں۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران تیل کی آمدنی کو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز پر لگا رہا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ تیل کی آمدنی کو دہشت گردوں کی مدد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کریں گے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی پابندیوں کو بحری قزاقی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے صدربنتے ہی بائڈن کے آڈرز منسوخ کردیئے

Exit mobile version