ٹرمپ: غیر ملکی طلبہ کے ویزے اور انٹرویوز روک دیئے گئے
میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام انٹرنیشنل درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سخت جانچ کی جائے گی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے تحت ویزا درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا پوسٹس، شیئرز اور تبصروں کی باریک بینی سے جانچ کی جائے گی۔ امریکی اہلکار نے بتایا کہ یہ ویزا معطلی عارضی ہے اور ان درخواست گزاروں پر لاگو نہیں ہوتی جن کے ویزا انٹرویوز پہلے سے شیڈول ہیں۔ ویزا انٹرویو معطلی سے متعلق سوال پر امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی ویزے کے لیے درخواست دینے والوں کی جانچ کرنے کے لیے ہم ہر ممکن ذریعہ استعمال کرتے رہیں گے تاکہ یہ جان سکیں کہ یہاں کون آرہا ہے، چاہے وہ طلبا ہوں۔