Site icon MASHRIQ URDU

ٹرمپ حکومت سے پہلے شمالی کوریا کے کئی میزائل تجربے

616facfc82da9

فائل فوٹو

ٹرمپ حکومت سے پہلے شمالی کوریا کے کئی میزائل تجربے،، شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے میزائل تجربات کی جنوبی کوریا نے مذمت کی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا نے ان تجربات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یہ تجربات خطے میں اشتعال انگیزی کا سبب بن سکتے ہیں۔

ٹیسلا ٹرک دھماکا،کیا ٹرمپ سے دشمنی کامعاملہ

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 30 منٹ پر صوبے جگانگ میں چینی سرحد کے قریب میزائل تجربات کیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل تجربات نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل طاقت کے مظاہرے کے طور پر کیے گئے ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے مختلف شارٹ رینج بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، ان میزائلوں نے 250 کلومیٹر فاصلہ طے کیا اور وہ جاپان اور جزیرہ نما کوریا کے درمیان سمندر میں گرے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری نے کہا ہے کہ ہم ان میزائل تجربات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جنوبی کوریا اور امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Exit mobile version