Site icon MASHRIQ URDU

وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بند کر دیا

1463946 1519986 Protest against Canalas updates

وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بند کر دیا

ببرلو بائی پاس پر بیٹھے وکلا سے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن اور پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نثار کھوڑو نے ملاقات کی۔  وکلا نے بشیر میمن کو کینال منصوبے کی منسوخی کے آرڈر سے مذاکرات مشروط کر دیے۔

پیپلز پارٹی وفد نے وکلا کو سکھر میں جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ وکلا نے کہا کہ کمیٹی کے فیصلے سے پیپلز پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ ببرلو بائی پاس سمیت نواب شاہ، حیدرآباد، لاڑکانہ، مٹیاری، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، عمرکوٹ اور دیگر شہروں میں قوم پرست جماعتوں، وکلا، طلبہ تنظیموں، فن کاروں اور دیگر نے احتجاج کیا۔ وکلا نے آج بھی سندھ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

کراچی: سٹی کورٹ ہڑتال جاری، سائلین پریشان

Exit mobile version