Site icon MASHRIQ URDU

وفاق 180 الیکٹرک بسوں کا وعدہ پورا کرئے:شرجیل میمن

389621 5242103 updates

وفاق 180 الیکٹرک بسوں کا وعدہ پورا کرئے:شرجیل میمن

کراچی میں پریس کانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس کو آٹومیٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈبل کیبن گاڑیوں کی کمرشل رجسٹریشن کرا کر ذاتی استعمال کیا جاتا تھا۔ پریمیئم نمبر پلیٹس سے حاصل رقم سندھ پیپلز ہاؤسنگ سیل کو منتقل کی جائے گی۔ کابینہ نے مزید الیکٹریکل بسوں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈبل ڈیکر بسوں کی بھی منظوری لی ہے۔ سندھ حکومت کے ہر محکمے میں اچھے کام ہوئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کا محکمۂ خواتین کے لیے فری پنک اسکوٹر دینے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن خواتین کے پاس 2 وہیلر لائسنس ہو گا انہیں اسکوٹر دی جائے گی، ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین کو الیکٹرک بائیک دیں گے، اسٹوڈنٹ، ملازمت پیشہ خواتین الیکٹرک بائیک کی اہل ہوں گی۔

کہا کہ جن خواتین کو بائیک چلانی نہیں آتی انہیں تربیت دلوائی جائے گی۔ الیکٹرک بائیک کو 7 سال تک فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔

بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں: شرجیل انعام میمن

 

Exit mobile version