Site icon MASHRIQ URDU

وفاقی وزراء کے الزامات کا اخلاقی جواب دیا: سہیل آفریدی

نئی کابینہ

وفاقی وزراءوفاقی وزراء کے الزامات کا اخلاقی جواب دیا: سہیل آفریدی

کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے جس دن عمران خان نے میرا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے تجویز کیا، اس دن سے جو لوگ نوجوانوں کو موقع نہیں دیتے انہوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ان پر پریس کانفرنس میں غلط الزامات لگائے لیکن انہوں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا، اسی وقت وزیرِ اعظم کی کال آئی، پرائم منسٹر شہباز شریف نے مجھے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی، میں نے ان سے کہا کہ میری اپنے قائد سے ملاقات کے لیے انتظامات کریں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے میٹنگ کے لئے بلایا جس پر میں نے کہا کہ قائد سے پوچھ کر بتاتا ہوں، آج خیبر پختون خوا میں حکومت عام عوام کی ہے، اب بھی وفاقی وزراء مجھے بدنام کرنے کی کوشش کریں گے، مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا۔ اُن کا کہنا ہے کہ پھر انہوں نے کہا کہ نوجوان ہے، ڈیلیور نہیں کرے گا، آپ لوگوں نے برسوں میں کیا کیا ہے؟ ڈیلیور کرنے کے لیے نیت اور کوشش ہونی چاہئے، ہم کر کے دکھائیں گے۔

پی ٹی آئی اراکین: سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کا حلف

Exit mobile version